دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آئی ٹی کمپنی ہواوے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرے گی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ہواوے کے ایم ڈی ڈائی کانگ کی ملاقات
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)آئی ٹی کی معروف عالمی کمپنی ہواوے نے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے معروف آئی ٹی کمپنی ہواوئے (Huawei) کی ٹیم نے جمعرات کو کشمیر ہائوس میں ملاقات کی جس میں ہواوئے (Huawei) کمپنی پاکستان کے وفد میں پین فینگ (Pan Feng) منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائی کانگ (Dai Kang)، زاہد مقبول، احمد بلال مسعود، خواجہ عفان طارق شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ہواوئے (Huawei) کمپنی پاکستان کی ٹیم نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہواوئے (Huawei) کے دنیا بھر اور پاکستان میں جاری پراجیکٹس اور سرمایا کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں ہواوئے (Huawei) کی جانب سے سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہواوئے (Huawei) ٹیم کے اس عزم کو سراہتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت آزاد کشمیر ان کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی کیونکہ ہواوئے (Huawei) دنیا کی ایک بڑی کمپنی ہے اور اس کا آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینا انتہائی خوش آئند اور مثبت قدم ہے۔ ہواوئے (Huawei) کے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری اور پراجیکٹ شروع کرنے سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر ہواوئے (Huawei) پاکستان ٹیم کے سربراہ پین فینگ (Pan Feng) نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہواوئے (Huawei) کی سونیئر بھی پیش کی۔
واپس کریں