دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرکی اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔وزیراعظم چودھری انوارالحق کا ہم خیال گروپ کے اجلاس سے خطاب
No image اسلام آباد۔12 جون 2023 (کشیر رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں مناسب رقوم مختص کی جائیں گی اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کیا جائے گا ، حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جائے ، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں اپنے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر کو سیاحوں کیلیے پرکشش بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے خاص کر سڑکوں کی بہتری پر توجہ دیں گے اسکے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ساتھ ملکر ہوٹلنگ کی صنعت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ جو سیاح آئیں ان کو رہائش اور کھانے پینے کی بہترین سہولتیں مہیا آ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے گی اور ایسے اقدام اٹھائے جائیں گے جن کا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ان شعبوں میں کام کرنے والے آفیسران و اہلکاران کو جذبے سے کام کرنا ہو گا کیونکہ ان دونوں شعبوں کی بہتری سے براہ راست عوام کا تعلق ہے اور ایک ویلفئر سٹیٹ بنانے کی جانب اہم قدم کے طور پر ان شعبوں کی ترقی از حد ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا انشااللہ ہم سب انتھک کام کریں گے ایک نئے جذبے کے تحت حکومتی مشینری کو متحرک کیا جائے گا تاکہ حقیقی معنوں میں حکومت کے تصور پر پورا اترا جائے اور ایک ویلفئر سٹیٹ کی مقاصد کی جانب پیشقدمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا شرح خواندگی کافی بہتر ہے مگر اسے مزید بہتر بنانے اور معیاری بنانے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

واپس کریں