دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مودی، امت شاہ الیکشن جیتنے کے لئے کشمیری قائدین کا عدالتی قتل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، راجہ فاروق حیدر خان
No image اسلام آباد (کشیررپوروٹ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مودی اور امت شاہ اگلا الیکشن جیتنے کے لیے زیر حراست کشمیری قائدین کا عدالتی قتل کرنا چاہتے ہیں حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر اس کے خلاف جارحانہ انداز میں کام کرے ،کشمیری اس مسلے کے بنیادی فریق ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ہمیں ہتھیار اٹھانے کی بھی اجازت ہے، یاسین ملک کے بعد میرواعظ عمر فاروق آسیہ اندرابی مسرت عالم و دیگر حریت قائدین کو ہندوستان نے غیرقانونی طور پر قید کررکھا ہے، ہندوستان مذہب کی بنیاد پر کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، ان ساری باتوں کا جواب ایک ہی ہوسکتا ہے کہ ہم آپس میں نظریاتی تفریق ختم کرتے ہوے راے شماری کے لیے آواز بلند کریں۔
راجہ فاروق حیدر نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ہندوستان کے سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر کنونیر کل جماعتی کانفرنس محمود احمد ساغر عبد الرشید ترابی فیض نقشبندی الطاف وانی رفیق ڈار و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ 14 اگست 1948 کی قرارداد پر عمل درآمد کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اکٹھے ہونا چاہیے کشمیری قیادت ایک ہو کشمیریوں نے جو قربانیاں دیں ہیں ان کی مثال دنیا میں نہیں ملتی لکھن پور سے لیکر خنجراب تک کشمیریوں کو جب تک اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہی گی ہم ان شہدا کو کیا جواب دینگے جنہوں نے اپنی جانیں اس مقصد کے لیے قربان کردیں ان بہنوں کو کیا جواب دیں گے جن کی بینائی چلی گئی مقبوضہ کشمیر کے مرکزی قبرستان کا ایک حصہ نوجوانوں کے لیے مختص ہے جس میں لکھا ہے کہ ہم نے اپنا آج تمہارے کل پر قربان کردیا ہندوستان ایک طے شدہ منصوبے پر عمل پیرا ہے پاکستان کے عوام کے شکرگزار ہیں جو 75 سالوں سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے کسی حکومت کو کشمیریوں کی مرضی و منشا کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرنے دیا۔
واپس کریں