دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی خفیہ ایجنسی ' را' نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے معروف رہنما کو قتل کرا دیا
No image ٹورنٹو ( کشیر رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی ' را' نے خالصتان تحریک کے ایک معروف رہنما کو کینیڈا میں قتل کرا دیا ہے۔کینیڈین پولیس کے مطابق سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر سرے کو دو نامعلوم افراد نے گوردوارے کے احاطے میں قتل کیا۔ ان کی لاش گاڑی سے برآمد کی گئی۔ ہردیپ سنگھ نجر سرے شہر میں گرو نانک سکھ گوردوارے کے صدر تھے۔ وہ خالصتان ٹائیگر فورس کے چیف بھی تھے۔46 سالہ ہردیپ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے نے بریمپٹن شہر میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ہردیپ سنگھ کے وکیل گرپتوت سنگھ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے ہردیپ سنگھ کو جان کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ہردیپ سنگھ کے وکیل گرپتوت سنگھ نے مزید بتایا کہ ہردیپ سنگھ نجر اپنی حفاظت سے زیادہ اس بارے میں پریشان تھے کہ کس طرح خالصتان حاصل کیا جائے اور کس طرح ریفرنڈم منعقد کروایا جائے۔خالصتان تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کو بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ' را' نے سازش کر کے قتل کرایا ہے۔
بھارت نے ہردیپ سنگھ کے خلاف پنجاب میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر کینیڈا سے کارروائی کیلئے کہا تھا۔بھارت نے کینیڈا حکومت پرالزام عائید کیا تھا کہ وہ سکھوں کی خالصتان تحریک کی حمایت کررہی ہے۔گزشتہ دنوں ہی کینیڈا میں بھارت کی سابق وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کے موقع پرسکھوں نے ایک بہت بڑی ریلی منعقد کی تھی ۔ بھارتی حکومت کینیڈا میں خالصتان تحریک کی سرگرمیوں اور سکھوں کے لئے کینیڈین حکومت کی حمایت پرشدید پریشانی کا شکار ہے اور کینیڈین حکومت نے سکھوں کے خلاف کاروائی کی بھارتی حکومت کی ہر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔
واپس کریں