دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج مختلف ناجائز حوالوں سے اربوں روپے ماہانہ مال بنا رہی ہے، سیاحت پہ بھی بھارتی فوج کا ناجائز ٹیکس عائید۔ بھارتی ڈاکٹر کا انکشاف
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں متعین بھارتی فوج سیاحت کے شعبے سے بھی ناجائز طور پر اپنا ٹیکس نافذ کر کے کروڑوں روپے ناجائز حاصل کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا سیاحتی دورہ کرنے الے ایک بھارتی ڈاکٹرتورڑ ششواوستو نے اپنے ایک وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کو مختلف سیاحتی مقامات کی طرف لے جانے والی پرائیویٹ جیپیں سیاحوں سے ایک ساڑھے چھ ہزار وصول کرتی ہیں جن میں سے ایک ہزار روپے ٹیکسی یونین او ر ایک ہزار روپے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو جاتے ہیں جبکہ اس رقم میں سے تین ہزار روپے بھارتی فوج کو کوجاتا ہے اور باقی پندرہ سو روپے گاڑی والے کے حصے میں آتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے افسران نے مقبوضہ کشمیر کو اپنے لئے ناجائز کمائی کا ایک بڑا ذریعہ بنا رکھا ہے۔بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر تعیناتی کا خصوصی الائونس ملتا ہے، اس کے علاوہ جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر بھی تین درجوں میں ہلاک کرنے والے فوجیوں، افسران کو لاکھوں روپے ملتے ہیں۔ ان لاکھوں روپے کے لئے بھارتی فوج کی طرف سے ہلاکتوں کے جعلی واقعات عام ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی فوج جنگلات کے درختوں سمیت مختلف اشیاء کی سمگلنگ سے بھی مال بناتی ہے۔ بھارتی فوج بے گناہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے اہل خانہ سے بھی لاکھوں روپے وصول کرتی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی افسران مقبوضہ جموں و کشمیر میں منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔اس طرح بھارتی فوج کے افسران مقبوضہ کشمیر میں مختلف ناجائز حوالوں سے اربوں روپے ماہانہ مال بنا رہے ہیں۔
واپس کریں