دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے وافر فنڈز فراہم کرنے پہ وفاق میں قائم مخلوط حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ چودھری محمد یاسین
No image مظفرآباد( پ ر) 21 جون 2023 ۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ وفاق میں قائم مخلوط حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے وافر فنڈز فراہم کیے مشکل معاشی حالات میں شہباز شریف نے فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور اس حوالےسے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں بجٹ میں 67 ارب روپے کا اضافہ اس حکومت کا کارنامہ ہے اور یہ اتحاد کی بدولت ہی ممکن ہوا ۔
چودھری محمد یاسین نے بجٹ کے حوالے سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا تھا اور آج پھر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ بجٹ ہے لیکن اس میں سانحہ یونان کے شھداء کے لواحقین کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اور 30 لاکھ فی کس مدد کرے اور لوگ کیوں غیر قانونی طور باہر جارہے ہیں ایک المیہ ہے انہوں نے خاص طور پر وکیشنل انسٹیوٹ قائم کرنے پر زور دیا ۔
بجٹ اجلاس میں انہوں نے شہدائے کشمیر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور دفاع وطن اور دھشت گردی کے خلاف جنگ پر افواج پاکستان کو سلام پیش کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔
بعد ازاں انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دیا تو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔امت مسلمہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بن کر ایک نئی تاریخ رقم کی انہوں نے کہا کہ۔بحالی جمہوریت کے لیے قیدوبن کی صوبتیں برداشت کیں لیکن سرنڈر نہیں کیا۔بھٹو خاندان شھداء کا خاندان ہے عمران خان بھی سیاستدان ہے ایک دن جیل گیا تو ملک کے ساتھ کیا ہوا آپ سب نے دیکھاانہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری چودہ سال پابند سلاسل رہے اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایاآج محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کریں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی تقدیر بدلیں گے انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو ایک عہد تھا نڈر عوامی لیڈر جنہوں نے شہادت تو قبول کر لی لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں جس طرح پاکستان دنیا میں باوقار ہوا اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مسلہ کشمیر پر کشمیریوں کی ترجمانی کی وہ بین الاقوامی لیڈر بن کر ابھریں انہوں نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پورا کرینگے محترمہ بینظیر بھٹو شہید زندہ ہوتیں تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا۔

واپس کریں