دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لائین آف کنٹرول پہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آزاد کشمیر کے باشندوں کے لواحقین کو عید سے پہلے الائونس کی فراہمی
No image نیلم(پی آئی ڈی)مورخہ 23جون 2023۔بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 2016 کے شہدا و دیگرشہید ہونے والے ورثا کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی، کمانڈنگ آفیسر کے علاوہ شہدا کے ورثا نے شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر، کمانڈنگ آفیسر و دیگر نے 2016 کے بعد بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہدا کے 98 ورثا میں عید الاضحی سے پہلے گزارہ الانس کے چیک تقسیم کر دئے۔ یاد رہے حکومت کی طرف سے شہدا کے ورثا کو ہر چھہ مہینے بعد گزارہ الانس کی ادائیگی عمل میں لائی جاتی ہے۔ نیلم کے شہریوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ گزشتہ دہائیوں سے بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔ وطن کے دفاع اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے نیلم کے شہریوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر نقل مکانی نہیں کی۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا نیلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر شہدا کے ورثا کی کفالت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ اس حوالے سے آج عید الاضحی سے پہلے گزارہ الانس کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ حکومت لائن آف کنٹرول کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
واپس کریں