دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں خواتین پرمظالم کو جنگی ہتھیارکے طورپراستعمال کررہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری اانوارالحق کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بیان
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)23جون 2023۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آج دنیا جب بیوہ خواتین کا عالمی دن منا رہی ہے تو اسے کشمیری خواتین کو بھی ہندوستان کی بربریت سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرہ میں آتا ہے۔ ہندوستان نے 1989 سے آج تک 22960 خواتین کے خاوند شہید کیے۔ دوہزار سے زائد خواتین نیم بیوگی کی زندگی بسر کر رہی ہیں جن کے خاوند ہندوستان کی قابض افواج نے لاپتہ کیے اور سالہا سال سے ان کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سفاکی کی اس سے بڑی مثال کیا ہو سکتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے صرف ایک گاوں درد پورہ میں 200 خواتین ایسی ہیں جن کے خاوند لاپتہ کر دئیے گئے ہیں۔ نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلکہ ہندوستان کی افواج کی فائرنگ سے آزادکشمیر میں سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں میں بھی کئی خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ عالمی برادری کو صرف دن منانے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ظلم و بربریت کا شکار ان خواتین کو اس ظلم سے نکالنے کے لیے اقدامات بھی کرنے چاہیں۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کی کوشش ہے کہ آزاد کشمیر میں ایسے طبقات کی مستقل بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں جو مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیوہ خواتین اور معذور افراد کی دیکھ بھال اور بحالی کے لیے اگلے مالی سال میں پائیدار اور دیرپا اقدامات کریگی۔ معاشرہ کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ خصوصی اور مستحق افراد کی مدد کریں۔
واپس کریں