دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی فوج کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image مظفرآباد (پ ر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام ہمارا اولین دفاعی حصار ہیں جو پاک فوج کے ساتھ ملکر آزادخطے کو بیرونی جارحیت سے روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،ہندوستان کی فوج کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت حاصل نہیں اس وجہ سے اس کا نا صرف مورال ڈاؤن ہے بلکہ وہ تمام تر طاقت وسائل اختیار استعمال کرنے کے باوجود مقبوضہ وادی میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی، وادی کھلانہ سمیت لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کی مشکلات ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے تعاون سے وسائل فراہم کیے جائیں گے ،مسلم لیگ ن کے دور میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والی آبادی کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے مالیت کی شاہراہوں کی تعمیر کی گئی اور تعلیم و صحت کے منصوبوں پر کام شروع ہوا اب وہ سلسلہ وہیں سے آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی وادی کھلانہ اور یونین کونسل سینا دامن کے اعلی سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا، وادی کھلانہ کے تیس رکنی وفد نے قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اس موقع پر ممبران ضلع کونسل راجہ انور حسین شیخ صادق مرکزی رہنماوں مسلم لیگ ن مرزا آصف، فرید خان،فیصل رشید،راجہ راشد،راجہ قاصد قاضی منظور،سمیت چئیرمین یونین کونسل کھلانہ، ممبران لوکل کونسل کھلانہ و دیگر عمائدین بھی موجود تھے ۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کھلانہ میں نالہ پر معلق پلوں کی تعمیر کے لیے فنڈز اسی سال فراہم کیے جائیں گے علاقے میں دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع ہو گا وفد نے سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا یونین کونسل سینا دامن کے اعلی سطحی وفد نے بھی سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اس موقع پر بات کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حلقہ علاقہ اور ریاست بھر کے لوگوں نے میرے ساتھ جس پیار اور محبت کا اظہار کیا ہے وہ مجھ پر قرض ہے ہم نے اپنے دور میں عوام کی خدمت کی اقتدار و اختیارکو مراعات کے لیے نہیں بلکہ ریاست کے وقار کی بحالی عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کی آئینی تاریخ میں تیرویں ترمیم ایک ایم سنگ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیگی حاصل شدہ اختیارات کی بدولت آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے اپنی آمدن میں اضافہ کیا جاے اب یہ اختیار بھی ہمارے پاس ہے۔



واپس کریں