دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گوجر بکروالوں سے نیلم ویلی میں ماربل سے لے کر تائو بٹ تک چونگی کے نام پہ ناجائز وصولیاں، حکومت نوٹس لے
No image مظفر آباد( کشیررپورٹ)نیلم ویلی جانے والے بکر والوں کا کہنا ہے کہ نیلم ویلی میں ان سے کئی جگہ پہ چونگی کے نام پر پیسے لئے جاتے ہیں۔بکر والوں نے بتایا کہ نیلم ویلی میں ماربل کے مقام سے تائو بٹ تک ان سے فی بھیڑ، بکری تیس روپے اور ایک سو روپے فی خچر کے حساب سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چونگی کے نام پر رقم کی یہ وصولی صرف نیلم ویلی میں ہی لی جاتی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے کسی دیگر ضلع میں ایسا نہیں ہوتا۔بکر والوں کے مطابق یہی ظاہر ہوتا ہے کہ چونگی کے نام پہ یہ وصولی سرکاری وصولی نہیں ہے بلکہ بعض افراد ناجائز طور پر بکر والوں سے یہ وصولی کرتے ہیں۔آزاد کشمیرحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ گوجربکروالوں سے نیلم ویلی میں ہونے والی اس زیادتی کا سختی سے نوٹس لے اور ان سے نیلم ویلی میں چونگی کے نام پر زبردستی کی وصولیا ں کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
واپس کریں