دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔وزیراعظم شہباز شریف
No image لاہور (کشیر رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی کے دن آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور عید الاضحی کے موقع پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔رہنمائوں نے بہادر کشمیریوں کو بہادری اور ثابت قدمی سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
واپس کریں