دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) تربیلا میں آج،2جولائی کو پانی کا ذخیرہ 37 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 32 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا کے ترجمان نے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آج کی صورتِ حال کے حوالے سے بتایا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار 200، اخراج 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔منگلا میں پانی کی آمد 59 ہزار200، اخراج 10 ہزار کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار 500، اخراج 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار، اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 63 ہزار 700 کیوسک ہے۔تربیلا، منگلا، چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 71 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپس کریں