دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاسی، سماجی رہنما سمپت پرکاش انتقال کر گئے
No image سرینگر (کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ایک معروف سیاسی، سماجی رہنما ،سرکرہ ٹریڈ یونین لیڈرسمپت پرکاش یکم جولائی کو سرینگر میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 86سال تھی۔سمپت پرکاش کے انتقال پر ریاست جموں وکشمیر کے تمام حلقوں کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جار ہا ہے جس میںحریت رہنما بھی شامل ہیں۔اتوار،2جولائی کو سرینگر کے علاقے کرن نگر میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔پت پرکاش 10 مارچ 1937 کو اننت ناگ میں پیدا ہوئے، سمپت پرکاش کشمیر میں پلے بڑھے، جہاں انہیں خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے سے روشناس کرایا گیا۔ ان کا خاندان رعناواری میں رہتا تھا۔
آنجہانی سمپت پرکاش انسانی ، عوامی حقوق کے سرگرم داعی تھے اورجموں و کشمیر کی ریاست کے قیام کے حامی تھے۔ سمپت پرکاش ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے سب سے پہلے کشمیر کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوششوں کے خلاف عدالت کی جانب رجوع کیا تھا۔سمپت پرکاش حریت رہنما محمد یاسین ملک کے بھی حامی تھے اور ہندوستانی حکومت کی طرف سے یاسین ملک کے خلاف مختلف الزامات میں عدالتی کاروائی کی بھی شدت سے مخالفت کرتے رہے۔ہندوستانی میڈیا کے لئے متعدد انٹرویوز میں سمپت پرکاش کشمیریوں کی پرزور وکلالت کرتے تھے۔
واپس کریں