دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی تین ریاستوں میں ' این آئی اے' کے چھاپے،وٹس ایپ گروپ میں ہندوستان مخالفت باتیں کرنے پر دہشت گردی کے الزمات میں متعدد مسلمان نوجوان گرفتار
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف سرکاری دہشت گردی کی کاروائیوں کے تحت ہندوستان کی تین ریاستوں میں پانچ مقامات پہ چھاپے مارتے ہوئے متعدد مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ان مسلمان نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ نوجوان سوشل میڈیا کے وٹس ایپ گروپ میں ہندوستان مخالف باتیں کرتے تھے۔ہندوستان کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی' این آئی اے' نے اترپردیش میں بریلی،بہار میں تین مقامات، دربھنگہ، پٹنہ اور سورت گجرات میں مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے موبائل فون، میموری کارڈز اور دستاویزات قبضے میں لیتے ہوئے ان پر غزوہ ہند کے کارکن ہونے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ کئی عالمی اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
واپس کریں