دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خو دکو جدید خطوط پر استوار کرے، میڈیا کی مانیٹرنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی)6 جولائی 2023۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ موجودہ دور اطلاعات کا ہے ،پی آئی ڈی خود کو جدید خطوط پر استوار کرے ۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ دی جائے ۔تمام اضلاع کے انفارمیشن آفیسرز الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے شعبوں میں کام کریں ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ،معاون ناظم خواجہ عمران الحق ،انفارمیشن آفیسر راجہ سہیل خان اور پروگرام آفیسر سردار شمیم موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی کاموں کو پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کوریج کو یقینی بنانے کے لئے جدید ذرائع کو بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کام میں جدت لائے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آئیں اور بھرپور کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ کام کرنا ہے اور کام کے ذریعے اپنی جوازیت کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیلیے موثر نظام وضح کیا جائے اور رائونڈ دی کلاک کام کیا جائے۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں ۔کمشنر مظفرآباد ،پونچھ اور میرپور کو ہدایت جاری کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا سیزن شروع ہو چکا ہے اس حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں مربوط حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں سیاح بڑی تعداد میں آزادکشمیر کا رخ کرتے ہیں خاص طور پر نیلم اور پونچھ میں سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے ایسے سیاحوں کی پراپر گائیڈنس کا اہتمام کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں اور دیگر نشیبی علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مون سون بارشوں کے خطرات سے آگاہ کرنے کیلیے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے اور محکمہ اطلاعات اپنے ذرائع سے لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہ کرے کہ وہ ان دنوں میں ندی نالوں کے پاس نہ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات اس سلسلے میں الرٹ رہے اور کسی بھی جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑکوں کو فوری کھولنے کا بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات سے وزیراعظم آفس کو آگاہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی ایم اے کو بھی الرٹ رہنا چاہیے اور کسی بھی جگہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلیے اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واپس کریں