دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم چودھری انوار کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ملازمین تنظیموں کی رجسٹریشن کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ، آٹا بحران سے متعلق12رکنی کابینہ کمیٹی ایک ماہ میں سفارشار ت پیش کرے گی، ملازمین کی تنخواہوں و پینشن میں اضافے کی خاطر بھی12رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 10 جولائی 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس جموں کشمیر ہاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ اور سرکاری آٹے کی قیمت میں توازن لانے کیلیے سفارشات مرتب کرنے،سرکاری آٹے کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے اقدامات کیلیے لائحہ عمل بنانے کیلیے بارہ وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔کمیٹی کے ارکان میں وزرا حکومت اظہر صادق،ماجد خان،اکمل سرگالہ،چوہدری رشید،میاں وحید،سردار ضیا القمر،سردار عامر الطاف،سردار فہیم اختر ربانی،دیوان علی خان چغتائی اور جاوید اقبال بڈھانوی شامل ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے شرکا اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں وفاقی حکومت کی طرز پر اضافہ کئے جانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں تقریبا 18 ارب روپے سالانہ کے مالی مضمرات ہونگے ان اخراجات کو پورا کرنے اور اس ضمن میں ذرائع آمدن میں مطلوبہ اضافہ کرنے کی خاطر کابینہ کی یہی بارہ رکنی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔کابینہ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور،وزرا حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سید بازل علی نقوی،سردار میر اکبر خان،سردار محمد حسین،چوہدری ارشد حسین،عبدالماجد خان،محمد اکبر ابراہیم،سردار عامر الطاف،میاں عبدالوحید،چوہدری محمد رشید،راجہ محمد صدیق،جاوید اقبال بڈھانوی،سردار محمد جاوید ایوب،ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،چوہدری اظہر صادق،چوہدری محمد اخلاق،ظفر اقبال ملک،چوہدری یاسر سلطان،احمد رضا قادری،چوہدری قاسم مجید،سردار ضیائالقمر،جاوید احمد بٹ,عاصم شریف بٹ،چوہدری عامر یسین،چئیرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن پیر مظہر الحق چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ،ایدیشنل چیف سیکرٹری ترقیات /پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری لیاقت حسین،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز،سیکرٹری قانون،انصاف و پارلیمانی امور ارشاد قریشی نے شرکت کی۔

واپس کریں