دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لینڈ مافیا نے راولپنڈی سیٹلائٹ ٹائون میں واقع پنجاب حکومت کے ملکتیی چنا ر پارک کو فروخت کرنے کے لئے پلاٹ بندی شروع کردی، شہریوں کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) راولپنڈی میں واقع پنجاب حکومت کے ملکتیی پبلک چنار پارک پہ قابض لینڈ مافیا نے آج(13جولائی) کو ہیوی مشینری کی مدد سے پلاٹ بندی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹائون ایف بلاک علاقے میں لینڈ مافیا سالہا سال سے پنجاب حکومت کے ملکتیی پبلک چنا ر پارک پہ قابض ہے اور ان کی طرف سے ماضی میں کئی بار پارک کی آراضی کو پلاٹ بندی کر کے فروخت کرنے کی کوششیں اہلیان علاقہ کی مزاحمت کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں۔ اب ملک میں سیاسی انتشار اور الیکشن کے ماحول میں لینڈ مافیا نے جمعرات کو پبلک پارک میں ہیوی مشینری کی مدد سے پلاٹ بندی کا کام دوبارہ شروع کر دیا۔پنجاب حکومت یا پولیس کی طرف سے لینڈ مافیا کو روکنے اور سرکاری ملکتی پارک کو واگزار کرانے کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے محلے میں واقع پبلک چنار پارک میں کشمیری آج13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں اور اسی دن لینڈ مافیا چنار پارک کو ہڑپ کرنے کی کاروائی کر رہا ہے، لینڈ مافیا کی اس چیرہ دستی پہ حکومت پنجاب، راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی تعجب انگیز اور معنی خیز ہے۔
واپس کریں