دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب میں شناختی کارڈ کو ڈومیسائل قرار دینے کا فیصلہ، آزاد کشمیر میں شہری کی شناخت سے متعلق شنا ختی کارڈ کے علاوہ 3طرح کے سرٹیفیکیٹ رائج ہیں
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)پنجاب میں ڈومیسائل ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی جگہ شناختی کارڈ کو ہی ڈومیسائل قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں نوٹفیکیشن جلد ہی جاری ہونے کی اطلاع ہے۔ شہریوں کی طرف سے حکومت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔عوام کو ڈومیسائل بنوانے کے لئے کچہری جا کر مختلف دستاویزات جمع کراتے ہوئے اپنا ڈومیسائل بنوانا پڑتا تھا۔پنجاب میں حکومت کے اس اقدام کے بعد آزاد کشمیر میں سوشل میڈیا پہ یہ افواہ اڑا دی گئی کہ آزاد کشمیر میں سرٹیفیکیٹ باشندہ ریاست جموں و کشمیر اور ڈومیسائل ختم کیا جا رہاہے جبکہ آزاد کشمیر میں سرٹیفیکیٹ باشندہ ریاست جموں و کشمیر اور ڈومیسائل ختم کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے اور نا ہی کوئی حکومت آزاد کشمیر میں باشندہ ریاست جموں وکشمیر قانون کو ختم کرنے کا کشمیر کاز کے منافی اقدام کا تصور بھی کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں شہریوں کی شناخت کے حوالے سے شناختی کارڈ کے علاوہ تین طرح کے سرٹیفیکیٹ جاری ہوتے ہیں۔ سرٹیفیکیٹ باشندہ ریاست جموں و کشمیر، ڈومیسائل اور مستقل رہائش سرٹیفیکیٹ۔
واپس کریں