دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کرگل کی خاتون کی لاش نالہ کرگل میں بہہ کر گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ پہنچ گئی
No image گلگت( کشیر رپورٹ)ہندوستانی مقبوضہ لداخ کے ضلع کرگل سے ایک خاتون کی لاش گلگت بلتستان کے کھرمنگ علاقے میں کرگل نالے سے برآمد ہوئی جسے کھر منگ کے مقامی افراد نے اس مسلمان خاتون کی نماز جنازہ اور تدفین کی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ لداخ کے کرگل علاقے اکچامل کی بلقیس بانو نامی خاتون 15 جولائی کو لاپتہ ہوئی جس کے بارے میں شک ظاہر کیا گیا کہ وہ حادثاتی طور پر کرگل نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی اوراس کی لاش بہہ کر گلگت بلتستان کے کھرمنگ علاقے میں پہنچ گئی۔ کرگل پولیس اسٹیشن نے خاتون کی تصویر والا پمفلٹ جاری کرتے ہوئے لاش کی بازیابی کے لیے گلگت بلتستان انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔ کھرمنگ ضلع کے ڈپٹی کمشنر محمد جعفر کے حوالے سے بتایا گیا کہ خاتون کی لاش کارگل ندی سے برآمد ہوئی اور اسے ضلع میں دفنایا گیا۔کھرمنگ کے ایک شہری قاسم نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس خاتون کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اس کی تدفین کی ۔
واپس کریں