دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کے خلاف 5اگست کو '' یوم استحصال'' کے موقع پہ ٹی وی چینلز کے خصوصی پروگرامز میں مخصوص افراد کی شرکت کے حوالے سے کوئی فہرست ارسال نہیں کی گئی، خلاف حقیقت خبریں '' ڈس انفارمیشن'' کی مذموم مہم کا حصہ ہیں۔ اعلی سطحی معتبر ذرائع کی تردید
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)5اگست کو ہندوستان کے خلاف '' یوم استحصال'' کے حوالے سے کشمیریوں کے '' یوم سیاہ '' کے موقع پر ٹی وی چینلز پر کشمیر کے خصوصی پروگرامز میں شرکت کے حوالے سے کوئی فہرست ارسال نہیں کی گئی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں خلاف حقیقت ہیں۔
اعلی سطحی معتبر سرکاری ذرائع نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ 5فروری کو'' یوم استحصال'' کے موقع پر کشمیر کاز سے متعلق خصوصی پروگرامز میں شرکت کے حوالے سے نجی ٹی وی چینلز کو مخصوص افراد کی کوئی فہرست ارسال کی گئی ہے۔معتبر اعلی سطحی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ٹی وی پروگرامز میں صرف مخصوص افراد کو ہی مدعو کئے جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی مذموم کوششوں پر مبنی '' ڈس انفارمیشن'' مہم کا حصہ ہیں۔
گذشتہ چار سالوں سے کشمیر ی عوام یکجا ہو کر ہندوستان کے خلاف پانچ اگست کو '' یوم استحصال'' کے طور پر منا تے آرہے ہیں۔ یوم استحصال کے حوالے سے کشمیر ی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر ہندوستان کے اس عامیانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔کشمیریوں کی اس پر عزم جدوجہد سے گھبرا کے ہندوستان نے ڈس انفارمیشن مہم کا آغاز کیا اور یہ ناکام پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی گئی ک اس دن چند مخصوص اور چیدہ چیدہ افراد ہی ہندوستان کی مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ درحقیقت ٹی وی چینلز پر کشمیر کے خصوصی پروگرامز میں شرکت کے حوالے سے کوئی فہرست ارسال نہیں کی گئی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں خلاف حقیقت ہیں۔
اعلی سطحی معتبر سرکاری ذرائع نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5فروری کو'' یوم استحصال'' کے موقع پر کشمیر کاز سے متعلق خصوصی پروگرامز میں شرکت کے حوالے سے نجی ٹی وی چینلز کو مخصوص افراد کی کوئی فہرست ارسال نہیں کی گئی ہے۔معتبر اعلی سطحی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ٹی وی پروگرامز میں صرف مخصوص افراد کو ہی مدعو کئے جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی مذموم کوششوں پر مبنی انڈیا کی'' ڈس انفارمیشن'' مہم کا حصہ ہیں۔
واپس کریں