دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کا مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست مزاکرات کی حمایت کا اعلان
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ)امریکہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست مزاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جیسا کہ ہم طویل عرصے سے کہتے رہے ہیں ، ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تشویش کے مسائل پربراہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ طویل عرصے سے ہمارا موقف رہا ہے۔
امریکی حکومت کے اس بیان کو ہندوستانی میڈیا میں نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے۔ امریکہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستانی زیر انتظام جموں وکشمیر، آزاد کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 اگست کو ہندوستانی کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی ریاستی حیثیت کے خاتمے اور اسے ہندوستان میں مدغم کرنے کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پہ یوم سیاہ منا رہے ہیں۔اسی سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ خارجہ کے اس وقت کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم پہلے دونوں ممالک کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ہندوستان کو مزاکرات کی دعوت دی تھی۔
واپس کریں