دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنمائوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرتنظیمی امور پر مشاورت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، اس لئے وہ اپنے کئے کے خود ذمہ دار ہیں۔ سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے جماعتی معاملات سے بوجوہ کافی حد تک لاتعلق ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے ہی اندرون خانہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے درمیان شدید اختلافات کی اطلاعات عام تھیں تاہم اب مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں میں پائے جانے والے اختلافات کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل طاروق فاروق چودھری نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ
''گزشتہ تین ماہ سے میں جماعتی معاملات سے بوجوہ کافی حد تک لاتعلق ھو چکا ھوں ۔ جماعت کی مقامی قیادت سے کچھ جماعتی اور حکومتی امور پر اختلاف رائے ھے ۔ جس کا اظہار سوشل میڈیا پر غیر مناسب ھے ۔ تنظیمی امور پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر جناب شاہ غلام قادر مشاورت کے عمل پر یقین نہیں رکھتے ۔ ان تمام معاملات میں وہ اپنے کیے کے خود اکیلے ذمہ دار ھیں ۔ مجھے اوپر بیان کیے گئے جملہ امور میں ذمہ دار نہ سمجھا جائے ۔ میں انہیں جماعتی فیصلوں میں شریک ھوں جو باھمی مشاورت اور جمہوری طریقے سے جماعت کے آئین کے مطابق کیے جائیں ۔ تمام جماعتی ساتھی اور کارکنان قابل احترام ھیں ۔ جن ساتھیوں کو جس سطح پر بھی عہدیدار نامزد کیا گیا ھے ۔ وہ قابل مبارکباد ھیں ۔ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں''۔
واپس کریں