دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج نے آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کی خبروں کی تردید کر دی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں متعین ہندوستانی فوج نے ہندوستانی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ہندوستانی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے میں کوئی سرجیکل سٹرائیک کی ہے۔ ہندوستانی فوج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوج نے راجوری اور پونچھ علاقے میں ہندوستانی فوج کے ایک آپریشن کے متعلق بیان جاری کیا تھا جسے میڈیا میں غلط طور پر پیش کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ ہندوستانی فوج نے لائین آف کنٹرول کے پار آزاد کشمیر کے علاقے میں داخل ہو کر سرجیکل سٹرائیک کی ہے۔ ہندوستانی فوجی ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا کی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ہندوستانی فوج نے لائین آ ف کنٹرول کے پار آزاد کشمیر کے علاقے میں کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔
واپس کریں