دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین نے بحریہ کے لئے دنیا کی طاقتور اور تیز ترین کوائل گن تیار کر لی جس کا دشمنوں کے پاس کوئی توڑ نہیں
No image بیجنگ( کشیر رپورٹ) چین نے بحریہ کے لئے دنیا کی طاقتور ترین کوائل گن تیار کر لی ہے اور اتنی طاقتور کوائل گن دنیا کے کسی ملک کے پاس موجود نہیں ہے۔چینی بحریہ نے دنیا کی طاقتور ترین کوائل گن تیار کی ہے جو دشمن ملکوں کے خلاف تباہی مچا سکتی ہے۔یہ بندوق اتنی طاقتور ہے کہ یہ 3540 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گولے فائر کرسکتی ہے۔ اسے مستقبل کا ہتھیار بتایا جا رہا ہے، جو میزائل کے سائز کے پروجیکٹائل ( گولے ) کو فائر کر سکتی ہے اور اس کا نشانہ درست ترین ہے جس سے بچنا تقریبا ناممکن ہے۔اس گن کو گاس گن یا مقناطیسی ایکسلریٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس کا بیرل کئی الیکٹرانک کوائل سے لیس ہوتا ہے اور یہ ایک کے بعد ایک متحرک ہوتے ہیں اور انہیں پروجیکٹائل کو چلانے کے قابل مقناطیسی میدان بنانے کے لئے ایک کے بعد سرگرم کیا جاتا ہے ۔ تاہم چینی بحریہ کے سائنسدانوں نے کوائل گن کی صحیح خصوصیات کا انکشاف نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اسے کب کام میں لایا جائے گا۔انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ایسی بندوق سے فائر کیا جانے والا پراجیکٹائل کئی کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ کسی بھی ملک کی کوسٹ لائن سے دور رہ کر اپنے علاقے میں زبردست فائرنگ کر سکتا ہے۔یہ بندوق رفتار، حد، طاقت، درستگی، حفاظت، لچک اور بھروسے کے لحاظ سے انقلابی پیش رفت کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ہتھیار چینی مسلح افواج کو جنگ کی نوعیت کو تبدیل کرنے میں مدد دے گا کیونکہ یہ ہر حملے کی یقینیت اور حفاظت کے ساتھ ساتھ پراجیکٹائل کی رفتار اور درستگی میں بھی اضافہ کرے گا۔سائنسدان نے کہا کہ اس کوائل گن کی آزمائش میں حاصل ہونے والے تجربے کو زمین کے قریب سیٹلائٹ اور تیز رفتار راکٹ لانچ کرنے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واپس کریں