دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محکمہ توانائی و آبی وسائل ساڑھے سات لاکھ صارفین کو اپنی بہترین سروسز سے مطمئن کرے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 27 اگست 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ توانائی و آبی وسائل کا اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزرا حکومت سردار فہیم اختر ربانی ،میاں عبدالوحید ،چوہدری محمد رشید ،چوہدری یاسر سلطان ،ممبر کشمیر کونسل راجہ شجاع خورشید راٹھور ،معاون خصوصی کرنل(ر) معروف ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات/ پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ،سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب اور چیف انجینئر سعید گیلانی نے شرکت کی ۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈرل کے شعبے میں وسیع پوٹینشل موجود ہے جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلیے ٹھوس بنیادوں پر کام کیا جائے ،فیڈرز کو درست رکھا جائے اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا منگ کو راولاکوٹ سے لنک کرنا ہے یا پلندری سے اس سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ تیار کریں ،منہاسہ سے باغ تک ٹرانسمیشن لائن اور رام پورہ سے بروڑہ تک ٹرانسمیشن لائن کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کر کے دیں ۔انہوں نے کہا کہ حویلی کے عوام کی آسائش کیلیے بیتاڑ پاور پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے اور خورشید آباد پاور پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ بھی بنا کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ جو پراجیکٹس پی ڈی او کے پاس ہیں وہ ان کی بہتر مینٹیننس کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں ۔انہوں نے جاگراں ون ،2،3،4 کے حوالے سے بھی بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیراعظم نے آزادکشمیر کے کئی علاقوں نیلم ،حویلی ،جہلم ویلی میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور لوکل پاور ہاسز کی مینٹیننس کو یقینی بنانے اور ان کا میکنزم اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ کمرشل ،انڈسٹریل اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے اور بلنگ کے نظام کو شفاف بنایا جائے تاکہ عوام کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔وزیراعظم نے M&D کے شعبے کو مرحلہ وار ڈویژن وائز اور ڈسٹرکٹ وائز تقسیم کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ کام کے لوڈ کو کم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں چیف انجینرز پر بھاری زمہ داری ہے کہ وہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلیے آوٹ آف دی باکس حل لے کر آئیں ۔انہوں نے کہا محکمے کو چاہیے کہ وہ اپنے ساڑھے سات لاکھ صارفین کو اپنی بہترین سروسز کے ذریعے مطمئن کرے تا کہ وہ بھی محکمے کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں کام کرنے کا جذبہ ہو وہاں کام ہو جاتا ہے اور یہی جذبہ محکمے کے آفیسران و اہلکاران میں ہونا چاہیے ۔اس سے قبل سیکرٹری توانائی و آبی وسائل چوہدری محمد طیب نے وزیراعظم کو آزادکشمیر میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔
واپس کریں