دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہوگئیں
No image بیجنگ( کشیر رپورٹ) پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ جنگی فضائی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں چین میں شروع ہو گئی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مشترکہ فضائی جنگی مشقیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔چین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے پیرکو چینی سرزمین پر مشترکہ فضائی تربیتی مشق کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں افوج کے درمیان تربیت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کو مزیدوسعت دینا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان لداخ میں چین کے خلاف اپنی جنگی طاقت میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے جبکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان میں مدغم کرنے کے بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پہ حملہ کر کے قبضے کرنے کی دھمکیاں دیتا آ رہا ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں چین اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں۔
واپس کریں