دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے طاہر کھوکھر کی ملاقات
No image اسلام آباد(پ ر)ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیرشاہ غلام قادر سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات ،طاہر کھوکھر کی شاہ غلام قادر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی ،طاہر کھوکھر اور شاہ غلام قادر کی آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگوہوئی اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا،آزاد کشمیر میں مہنگائی،آٹا مہنگا،مہنگی بجلی کے علاوہ آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مہنگی بجلی اور بجلی پر اضافی ٹیکسز کے حوالے سے گفتگو اور صورتحال پر گفتگو اور غور کیا گیا ،آزاد کشمیر کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور بجلی بلات پر اضافی ٹیکسز اور عوامی رائے اور عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا،آزاد کشمیر کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور آزاد کشمیر میں واپڈا کی ہٹ دھرمی ،اضافی ٹیکسز مہنگی بجلی کے خلاف ہیں آزاد کشمیر کا حق ہے وہ بجلی کی پیداوار دیتا ہے اس کو پیداواری ریٹ پر سستی بجلی فراہم کی جائے ،آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ واپڈا کا ظلم برداشت نہیں ہے ،ریاستی عوام کے حقوق اور ان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ،ریاستی عوام کو ان کا حق ملنا چاہیئے جس کو وہ حق دار ہیں ۔کشمیری عوام کے ساتھ دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا کشمیری عوام ایک محب وطن قوم ہے جس نے اپنی ریاست اور پاکستان کے لیئے اپنی جانوں سمیت اپنی جائدادوں اور اپنے اباو اجداد کی قبروں تک کو ملک کو روشن کرنے کے لیئے ڈیموں میں ڈبو دیا مگر افسوس کا مقام ہے کشمیری عوام صبر و تحمل سے کام کرتے رہے مگر اب ان کا صبر جواب دے گیا تمام ٹیکسزکشمیری عوام پر لگا لگا کر ان معاشی اذیت کا شکار بنایا ہوا ہے ،کشمیر کوئی انڈسٹریل زون نہیں ہے اور نہ کاروبار ہے کشمیر میں غریب متوسط عوام بستے ہیں ان پر اضافی ٹیکسز مسترد کرتے ہیں بجلی کی پیداوری قیمت پر آزاد کشمیر کے عوام کو فراہم کی جائے جو کہ آزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے اور کشمیر ی عوام کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے ہیں ۔
واپس کریں