دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جھیکا گلی مری میں ایک سو سال پرانی سکول کی عمارت کو منہدم کر کے جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کا افسوسناک فیصلہ
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) مری کے علاقے جھیکا گلی میں واقع ایک سو سال پرانے سکول کی تاریخی عمارت کو منہدم کر کے اس کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مری میں 100سال سے بھی زائد عرصے سے قائم ایم سی ہائی اسکول کو گرا کر اس کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جھیکا گلی میں قائم 100 سال سے زائد پرانے اسکول کو گرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اسکول کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس بنیگا، پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔
مری میں ایک سو سال پرانی سکول کی عمارت کو گرا کر اس کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ اور اقدام قطعی غیر مناسب ہے۔ اگر مری کے صحت افزا مقام میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر از حد ضروری ہے تو اسے کسی دوسری جگہ تعمیر کیاجا نا چاہئے ، نہ کہ ایک سو سا ل پرانی سکول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کو منہدم کر کے جوڈیشل کمپلیکس بنایا جائے۔ پاکستان میں تاریخی اہمیت کی حامل عمارات کوکوئی اہمیت نہ دیا جانا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔
واپس کریں