دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سی پی او راولپنڈی نے شہریوں کو ٹیلی فون ٹیکسٹ میسج کے ذریعے شکایات کے اندراج کی سہولت فراہم کر دی
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے شہریوں کو ٹیلی فون پیغام کے ذریعے اپنی شکایات درج کرانے کے لئے بڑی سہولت فراہم کی ہے۔راولپنڈی کے شہری پولیس کی طرف سے اختیارات سے تجاوز،ناروا سلوک، بدعنوانی/رشوت، ناقص تشویش، پولیس تشدد اور ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پہ اپنی شکایات سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے ٹیلی فون نمبر0300.4911720پہ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں جس پہ سی پی او کی طرف سے فوری کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شہریوں کا سرکاری محکموں سے یہ مطالبہ چلا آ رہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں شہریوں کو سوشل میڈیا اور ٹیلی فون پہ اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت باقاعدہ طور پر مہیا ہونی چاہئے اور شہریوں کی ان شکایات پہ فوری کاروائی کی جانے چاہئے۔ راولپنڈی پولیس کے سی پی او نے ٹیلی فون پہ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے شکایات کے اندراج کا طریقہ کار متعارف کراتے ہوئے شہریوں کے لئے ایک اہم سہولت فراہم کی ہے۔ تاہم اس امر کی ضرورت ہے کہ یہ طریقہ کار مستقل، باقاعدہ اور موثر طور پر جاری رکھا جائے۔شہریوں کی طرف سے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔
واپس کریں