دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کو صرف نواز شریف ہی ٹریک پہ واپس لا سکتے ہیں۔وطن واپسی پہ استقبالیہ جلسہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نئی سمت متعین کرے گا۔راجہ فاروق حیدر خان کا مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس سے خطاب
No image اسلام آباد ( پ ر) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ترقی کرتے پاکستان کو ڈی ٹریک کیا گیا 21 اکتوبر کو مینار پاکستان کے مقام پر جولائی کو قائد مسلم لیگ ن کی واپسی پر استقبالیہ جلسہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی نئی سمت متعین کرے گا 13 جولائی 2018 کو بھی ہم تمام تر رکاوٹیں توڑ کر لاہور پہنچے تھے قائد صرف نوازشریف باقی ہم سب کارکن ہیں اگرچہ آپس میں چھوٹے موٹے اختلافات رہتے ہیں مگر نوازشریف کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اسلام آباد میں قائد مسلم لیگ ن کی واپسی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم بنے مگر کبھی انہیں اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ہر مرتبہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائی اور مہنگائی ان کے دور میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حالات غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہیں عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے دہاڑی دار فاقہ کشی کا شکار ہے ایسے میں عوام کے لیے صرف نوازشریف ہی امید کی کرن رہ گئی ہے جس نے عملی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کیا اور تینوں ادوار میں غریب عوام کو براہ راست سہولت فراہم کی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اب یہ شائد ہمارے پاس آخری موقع ہے کہ پاکستان کو ٹریک پر واپس لایا جائے اگرچہ یہ بہت ہی مشکل اور کٹھن کام ہے لیکن ناممکن نہیں اور یہ صرف نوازشریف ہی کرسکتے ہیں جن سے ہم سب کی امیدیں ہیں دریں اثنا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیر ہائوس میں مسلم لیگ ن کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان میں مقیم آزادکشمیر کے شہریوں بالخصوص مہاجرین جموں کشمیر کی بڑی تعداد کو 21 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کے لیے انتظامات اٹھاے جائیں اس سلسلے میں راجہ محمد فاروق حیدر خان پاکستان بالخصوص پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے۔
واپس کریں