دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکام کا مقبوضہ کشمیرمیں صحافی ماجد حیدر ی کو ضمانت کے باوجود رہا کرنے سے انکار، جیل میں قید۔ مقبوضہ کشمیر کی صحافت ہندوستان کے بدترین ظلم و جبر کا نشانہ
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل گرفتار کئے گئے صحافی ماجد حیدری کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد ہندوستانی پولیس نے صحافی ماجد حیدری کو رہا کرنے کے بجائے ان کے خلاف ایک اور کیس درج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے صحافی ماجد حیدر ی کو ضمانت کے باجود رہا نہ کرنے کے لئے ان کے خلاف مزید ایک کیس درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی ہوتا ہے کہ جہا ں صحافیو ں کو معمولی الزامات میں گرفتار کیا جاتا ہے اور عدالت سے ضمانت ہونے کے باجود انہیں رہا نہیں کیا جاتااور انہیں مسلسل جیل میں قید رکھا جاتا ہے۔' پی ڈی پی' نے ایک بیان میں کہا کہ ماجد حیدری کے علاوہ دیگر دو صحافیوں فہد شاہ اور سجاد گل کو بھی اسی طرح ظالمانہ اور غیر قانونی طور پر جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
ماجد حیدری کو ہندوستانی پولیس نے جمعہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو ہندوستانی حکومت نے سخت ترین پابندیوں میں رکھا ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے حالات و واقعات کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے اور متعدد صحافی عرصہ دراز سے جیلوں میں قید رکھے گئے ہیں۔ صحافیوں کو ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں دھمکاتی ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے بیرون ملک دوروں پہ غیر اعلانیہ پابندی بھی رکھی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے متعدد صحافیوں کو عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پرہندوستانی حکومت نے ان صحافیوں کو بیرون ملک جانے سے روک بھی دیا تھا۔ ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بڑی تعداد میں کشمیری صحافیوں کو قتل بھی کیا ہے۔ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو چھپانے کی غرض سے سوشل میڈیا کو بھی بدترین پابندیوں کی زد میں رکھا ہوا ہے۔
واپس کریں