دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان پاکستان سے بات چیت کرے، کشمیر میں آئندہ چھ ماہ کے دوران عسکریت میں تیزی آئے گی، کشمیریوں میں ہندوستان کے خلاف شدید نفرت پیدا ہو چکی ہے۔ ہندوستانی انٹیلی جنس ' را' کے سابق سربراہ اے ایس دولت کا انٹرویو
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)ہندوستانی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے جمو ں و کشمیر میں عسکریت کا دور شروع ہو گیا ہے اور اس میں آئندہ چھ ہفتے، چھ ماہ کے دوران اس میں تیزی آئے گی۔ہندوستانی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں عسکریت کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے اور عسکریت کے لئے مزید مددگار پیدا ہو رہے ہیں۔
اے ایس دولت نے ' دی وائر' کے کرن تھاپر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں مزاحمت کاروں اور ہندوستانی فوج کے درمیان ایک ہفتے سے زائد وقت جاری رہنے والے معرکے، تین افسران کی ہلاکت اور کشمیر کی صورتحال کے بارے میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاجموں و کشمیر کی اسمبلی کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان سے بات چیت کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں اے ایس دولت نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کچھ اور کہا اور واپس پاکستان آ کر کہا کہ آرٹیکل370کا معاملہ انڈیا کا داخلی معاملہ ہے۔
' را' کے سابق سربراہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کے افسروں کو مسلط کیا گیا ہے، ریاستی اسمبلی الیکشن نہ کرانے اور ہندوستانی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوں میں ہندوستان کے خلاف بیزاری ہی نہیں بلکہ شدید نفرت پیدا ہو چکی ہے۔دولت نے کہا کہ ککر ناگ کے گڈول علاقے میںمزاحمت کار و ں کی طرف سے گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر متضاد بیانات دیتے ہیں۔
واپس کریں