دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ایجنسیاں سکھوں اور کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی) 21 ستمبر 2023۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت کی دہشت گرد بدنام خفیہ ایجنسیرانے جس طرح کینیڈا کے شہری ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا اسی طرح وہ کشمیریوں کے خلاف بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔امریکہ سمیت یورپی ملکوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات کے سدباب کے لیے اقدامات کرے۔خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا کے شہری کو قتل کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں کشمیری ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ واقعات میں ملوث ہے جہاں ایک عام کشمیری شہری کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ کینیڈا نے خود تحقیق سے ثابت کر دیا کہ اسکے شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہے تو عالمی طاقتوں نے بھی اسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے اسکا ردعمل کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کینیڈا کے شہری کے قتل میں ملوث بھارتی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک عرصے سے بھارتی ظلم و استبداد کا شکار ہیں جہاں انکے بنیادی حقوق سلب ہیں اور ان کی سرزمین کو ان کے لیے جہنم بنا دیا گیا ہے جہاں بھارتی فوج دندناتی پھرتی ہے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوے ان کے جائز حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔
واپس کریں