دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بجلی ٹیرف کے معاملے میں جاری مظاہروں کے خلاف آزاد کشمیر میں فرنٹئیر کانسٹیبری، پنجاب کانسٹیبری اور رینجرز کی تعیناتی کی کاروائی
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر حکومت نے بجلی ٹیرف میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک ختم کرانے کے لئے مزاکرات کے بجائے مظاہروں کو طاقت کے استعمال سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے فرنٹئیر کانسٹیبری، پنجاب کانسٹیبری اور رینجرز کی تعیناتی کی کاروائی کی جارہی ہے۔ آزاد کشمیر کے سنیٹرل پولیس آفس نے علاقائی پولیس سربراہان، ڈی آئی جیز سے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ بجلی ٹیرف کے معاملے میں احتجاجی تحریک سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے اپنے علاقوں میں اپنی ضروریات کے تحت فرنٹئیر کانٹیبری، پنجاب کانسٹیبری اور پاکستان رینجرز کی تعیناتی کی ضرورت سے آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یکم اکتوبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے احتجاج کو شہریوں کا حق قرار دیا،مظاہرین سے مزاکرات کی بات کی اور ساتھ ہی آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی بہترین قرار دیا لیکن دوسری طرف یکم اکتوبر کو ہی مظاہروں کے خلاف فرنٹئیر کانسٹیبری،پنجاب کانسٹیبری اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے مکتوب جاری کیا گیا ۔
واپس کریں