دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کی آزاد کشمیر میں رواں احتجاجی تحریک کے پیش نظر آزاد کشمیر پولیس کے لئے 12کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں بجلی ٹیرف میں اضافے اور دیگر مطالبات پہ جاری عوامی احتجاجی تحریک کی صورتحال میں آزاد کشمیر پولیس کو 12کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری، داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے حکومت سے ڈیمانڈ کی تھی کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو12کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ مہیا کی جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق نے آئی جی پویس کے اس مطالبے کی فوری طور پر منظوری دے دی جس کے بعد چیف سیکرٹری، داخلہ اور آئی جی پولیس کی تحریک پہ آزاد کشمیر پولیس کے لئے12کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔
واپس کریں