دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لداخ کرگل ترقیاتی ہل کونسل کے الیکشن میں بی جے پی کی عبرتناک شکست، نیشنل کانفرنس12، کانگریس نے10سیٹیں حاصل کیں،بی جے پی 2سیٹیں۔ انڈیا کے5اگست 2019کے اقدام کو لداخ، کرگل نے مسترد کر دیا
No image کرگل ( کشیر رپورٹ)لداخ کرگل ہل ترقیاتی کونسل کے الیکشن میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 22سیٹوں پہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈیا کی حکمران پارٹی ' بی جے پی ' کو ہزیمت خیز شکست سے دوچار کیا ہے، بی جے پہ محض دس سیٹیں حاصل کر سکی ہے۔ کانگریس نے 10اور نیشنل کانفرنس نے12سیٹیں حاصل کی ہیں۔2سیٹوں پہ آزاد امیداوار کامیاب ہوئے ہیں۔لداخ ، کرگل ترقیاتی ہل کونسل کی26سیٹوں پہ 4اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ ووٹوں کی گنتی کاعمل اتوار کی رات مکمل ہوا ۔الیکشن میں 77.61 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ کل 95,388 ووٹرز میں سے 74,026 نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ لداخ ، کرگل کے اس الیکشن میں بی جے پی کی عبرتناک شکست انڈیا کے 5اگست2019کے اقدام کی مخالفت میں ردعمل کے طور پر ہے۔

نیشنل کانفرنس نے بھیمبٹ، پدم، تھسگام، یوربلٹک، کارگل ٹان، تھسگام تھوئیانہ، سلمو، تھانگڈمبور، پوئن، لنکرچی، چلسکمبو، ٹریسپون، اور سالسکٹ سیٹوں پر کامیابی حاصل کانگریس نے رامبیرپوا، پشکم، چوسکورے، چکتن، تیسور، بارو، پارکاچک، کارشا اور شکر کی سیٹوں پرکامیابی حاصل کی۔ بارسو حلقہ اور گنڈ منگل پور حلقہ میں دو آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔نیشنل کانفرنس نے17اور کانگریس نے22حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔گزشتہ الیکشن میں بی جے پی کو ایک سیٹ ملی تھی ۔ اس الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہو گیا ہے کہ لداخ اور کرگل کے لوگوں نے انڈیا کے ریاست جموں وکشمیر ، لداخ ،کرگل کے حوالے سے5اگست2019کے اقدام کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
واپس کریں