دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سابق وزیر اعظم سردار تبویر الیاس کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
No image اسلام آباد( پریس ریلیز) 19اکتوبر2023۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واپس کریں