دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج نے وادی نیلم کے بالائی علاقے کے LOCسے ملحقہ گائوں کے5نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ)ہندوستانی فوج نے آزاد کشمیر کے نیلم ویلی کے بالائی علاقے کے5نوجوانوں کو سیز فائر لائین (LOC) پہ فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،آزاد کشمیر کے سیز فائر لائین کے قریبی گائوں ساناڑ بالا کے یہ 5افراد پہاڑ پہ جڑی بوٹیاں نکالنے گئے ہوئے تھے۔ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو کپواڑہ کے مچل سیکٹرکے سرداری ناڑ علاقے میں فوج نے گھات لگا کر ان افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ہندوستانی فوج کے مطابق انہوں نے ان 5افراد کی علاقے میں نقل و حرکت دیکھ کر یہ ایکشن کیا۔وادی نیلم سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ 5افراد کھوڑی بہک نامی گرمیوں کی عارضی بستی سے ملحقہ پہاڑی علاقے میں جڑی بوٹیاں نکالنے گئے تھے۔ان 5افراد کے نام 40 سالہ صدیق ولد طواسین، 38 سالہ شیر افضل ولد عالم ،37 سالہ فیاض احمد ولد منگتا خان، 37 سالہ غلام رسول ولد خان ولی اور 37 سالہ سرفراز ولد حفیظ اللہ ہیں۔
واپس کریں