دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں کی ورکنگ بائونڈری پہ فائرنگ ، گولہ باری کے بعد پاکستان رینجرز اور' بی ایس ایف' کی کمانڈر سطح کی ملاقات
No image جموں( کشیر رپورٹ)ہندوستانی سرحدی فوج ' بی ایس ایف' نے صحافیوں کو بتا یا ہے کہ جموں کی ورکنگ بائونڈری پہ پاکستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 28اکتوبر کو پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان آر ایس پورہ میں آکٹرائی پوسٹ پر کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی ہے۔' بی ایس ایف' نے میڈیا کو بتایا کہ 26 اور 27 اکتوبر 2023 کی درمیانی رات میں ارنیا کے علاقے میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ' بی ایس ایف' کے دو فوجی زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ اور گولہ باری سے ہندوستانی علاقے میں کافی نقصان ہوا ۔
واپس کریں