دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
No image گلگت ( کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کا76واں یوم آزادی آج ( یکم نومبر) کو منایا گیا۔ اس دن کرنل حسن خان، میجر بابر ،کپیٹن حیدر اور ان کے ساتھیوں نے مقامی عوام کی حمایت سے ڈوگرہ مہاراجہ سے گلگت بلتستان کو آزاد کرایا تھا۔ ان مجاہدین آزادی نے ڈوگرہ حکومت کے گورنر بریگیڈئیر گھنسار ا سنگھ کو گرفتار کرنے کے بعد ڈوگرہ فوج کا ہر جگہ مقابلہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو آزاد کرایا۔ کرنل حسن خان اور ان کے ساتھی مجاہدین آزادی کی ٹائیگر فورس ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج کو بھگاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ کے درہ تراگبل تک پہنچ گئے اور وہاں مہینوں تک بھاری جنگی ساز و سامان سے لیس ہندوستان فوج کا دلیرانہ مقابلہ کیا۔ آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم کے بالائی علاقوں کی آزادی بھی ٹائیگر فورس کی وجہ سے ہی ممکن ہو ئی۔گلگت بلتستان کے شہریوں کو یوم آزادی کے موقع پرڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر کرنل حسن خان، میجر بابر ،کپیٹن حیدر اور ان کے دیگر مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
واپس کریں