دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ، اپنی افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔چودھری یاسین صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر
No image اسلام آباد(پ ر) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اورآنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبر سے کراچی تک چاروں صوبوں سمیت وفاق میں عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ملک سے بے روزگاری،مہنگائی کو ختم کر کے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اس لیے ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی قوتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو غیر جانبداری سے انتخابات کروانے کی جانب توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان، پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی غریب عوام کوانکے حقوق انکی دہلیز پرفراہم کئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے عام انتخابات میں انشاء اللہ ملک بھرسے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اورایک مرتبہ پھراقتدارمیں آکرعوام کی بلارنگ و نسل خدمت کویقینی بنائیگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اورچھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی پارٹی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے پارٹی پاکستان کے غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے عوام کے دلوں سے کوئی باہر نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت انشائاللہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے پارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں کی ملک کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ہم شھداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کی دفاع وطن اور دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔
واپس کریں