دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرکونسل و اسمبلی ممبران اپنے اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیل 31دسمبر تک جمع کرائیں، بصورت دیگر رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)15نومبر2023۔ آزادجموں وکشمیر کونسل الیکشنز ایکٹ 1976کی دفعہ 26-Aاور آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 78ذیلی دفعہ (4) کے تحت تمام معززممبران کشمیر کونسل و معزز ممبران اسمبلی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اور اپنی زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے پہلے بمطابق نمونہ اسٹام پیپر پر مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں بصورت دیگر مطابق قانون الیکشن کمیشن ایسے معزز ممبران کشمیر کونسل و اسمبلی جن کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ ہوئی ہو کے نام یکم جنوری کو بذریعہ پریس ریلیز شائع کرے گا اس کے بعد 15جنوری تک جن معزز ممبران کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع نہ ہوئی ہو تو ان کی رکنیت مطابق ضابطہ معطل ہو جائے گی اور اس وقت تک معطل رہے گی جب تک وہ اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرواتے۔ لہذا بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا جاتا ہے کہ تمام معزز ممبران کشمیر کونسل و معزز ممبران قانون ساز اسمبلی جنہوں نے برائے مالی سالہ 2022-23کے اثاثہ جات کی تفصیل ابھی تک داخل نہ کروائی ہے وہ اپنے اثاثہ جات مقررہ وقت31دسمبر2023سے قبل داخل کرواتے ہوئے رسید حاصل کریں تاکہ ممکنہ کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ بات آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے (ترجمان) نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔
واپس کریں