دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری ، وزیراعظم چودھری انوار الحق سے ہاشو گروپ کے 'سی ای او' مرتضی ہاشوانی کی ملاقات
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 22 نومبر 2023۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے سی ای او ہاشو گروپ مرتضی ہاشوانی نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی . اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ بھی موجود تھے۔ملاقات میں ِٹورازم, ہائیڈل سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کے حوا لے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ آزادکشمیر میں سیاحت اور ہائیڈل کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تا کہ سیاحت کو فروغ ملے اور زیادہ سے زیادہ ٹورسٹ جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔مرتضی ہاشوانی نے کہا کہ آزادکشمیر سرمایہ کاری کے لئے بہترین جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
واپس کریں