دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سوشل میڈیا پر بلاجواز پروپیگنڈہ سمجھ سے بالاتر، وزرا کی مراعات کے لیے کوئی بل نہیں پیش کیا گیا۔ وزراء ویوان چغتائی اور اکبر ابراہیم
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 1 دسمبر 2023۔وزیرتعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بلاجواز پروپیگنڈہ سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت این ٹی ایس ختم نہیں کررہی۔ حکومت گڈگورننس پر یقین رکھتی ہے، حکومت محکمہ تعلیم میں ریکرویٹمنٹ کے لیے تھرڈ پارٹی ایکٹ ختم نہیں کررہی، نوجوان تیاری پکڑیں، تھرڈ پارٹی / این ٹی ایس کے ذریعے سے جلد ہی حکومت آسامیاں مشتہر کرنے جارہی ہے۔ میرٹ کو ہر صورت فروغ دیا جائے گا۔ وزیرتعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی نے پی آئی ڈی ڈیجیٹل فورم پر این ٹی ایس کے خاتمہ کا پروپیگنڈے کا جواب میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ٹی ایس کو مزید شفاف طریقہ سے چلائیں گے۔ محکمہ تعلیم میں ریشنلائزیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ جن سکولوں میں اسٹاف زیادہ اور بچوں کی تعداد کم ہے ان اداروں کو وہاں ضم کیا جائے گا جہاں ٹیچنگ سٹاف کم ہے اور سٹوڈنٹس زیادہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری سکولز کو اپگریڈ ا اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے گی۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
وزیرخوراک آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ پھیلا کر عوامی میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کو شش کی جارہی ہے۔ وزرا کی مراعات کے لیے کوئی بل نہیں پیش کیا گیا۔ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس بحال ہے، منفی پروپیگنڈہ کو رد کرتے ہیں۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے قانون کی عملداری کو موثر انداز میں یقینی بنایا ہے وزیر خوراک آزادکشمیر چوہدری اکبر ابراہیم نے پی آئی ڈی ڈیجیٹل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم کے حوالے سے آرڈیننس سے متعلقہ قانون سازی پر پروپیگنڈہ کرتے ہوئے یہ تاثر فروغ دینے کی کوشش کی گئی کہ کابینہ مراعات میں اضافہ کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی ترجیحی ریاست کو سوشل و یلفیئرریاست بنانا ہے۔ حکومت عوامی ترقی کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، مظفرآباد کی بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ اتحادی حکومت کا وثرن عوامی فلاح ہے اور حکومت کے انقلابی اقدامات آزادکشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
واپس کریں