دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق ہندوستانی پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل مکمل، مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کی نشستوں کی تعداد114ہو گئی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)ہندوستان کی ' بی جے پی ' حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا ہے جس کے تحت جموں سے 6اور کشمیر سے ایک نشست کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس اضافے سے مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کی نشستوں کی تعداد114ہو گئی ہے جو پہلے107تھیں۔ پہلے جموں میں 37 سیٹیں تھیں جنہیں بڑھا کر اب 43 کر دیا گیا ہے جبکہ کشمیر میں 46 سیٹیں تھیں، اب 47 سیٹیں ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں پہلے2 نامزد اراکین ہوتے تھے، اب5 نامزد اراکین ہوں گے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں حد بندی ( اسمبلی حلقوں میں اضافے) سے متعلق سفارشات کو ہندوستانی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز منظور کرتے ہوئے اسے قانونی شکل دی گئی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی کے حلقوں میں اضافے کا مقصد ' بی جے پی ' کو مضبوط بنانا ہے تا کہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ' بی جے پی ' کی حکومت قائم کی جا سکے۔ اس مقصد کے لئے ہندوستان کی مودی حکومت نے جموں سے 6اسمبلی نشستوں کا اضافہ کیا ہے جبکہ کشمیر سے محض ایک نشست کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کئی سیاسی گروپ تشکیل دیئے ہیں تا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو کمزور کیاجائے جبکہ یہ دونوں ہندوستان نواز سیاسی جماعتیں اقتدار کے لئے الیکشن میں کامیابی کی صورت بی جے پی سے مل کر حکومت بنانے کو آمادہ رہتی ہیں۔
واپس کریں