دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کوٹلی سے مسلسل سات بار ممبر اسمبلی منتخب ہونے والے ملک محمد نواز مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے
No image اسلام آباد۔21دسمبر2023( کشیر رپورٹ) کوٹلی سے مسلسل سات بار ممبر اسمبلی منتخب ہونے والے سابق سینئر منسٹر ملک محمد نواز مسلم کانفرنس چھوڑ کر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔تقریب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل طاروق فاروق چودھری، سینئر رہنما سابق صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں ملک محمد نواز اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ ملک محمد نواز کی شمولیت سے کوٹلی ضلع میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔
واپس کریں