دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر، ہندوستانی فوجیوں کا راجوری کے نواحی دیہاتوں میں شدید ظلم و تشدد، ایک سو سے زائد افراد کو فوجی کیمپوں میں بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فوجی تشدد سے کم از کم4افراد ہلاک
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے راجوری قصبے کے نواحی دیہاتوں میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہندوستانی فوج نے دیہاتوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کسی بھی نظر آنے والے شخص کو پکڑ کر فوجی کیمپوں میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہندوستانی فوجیوں کے تشدد سے اب تک کم از کم 4مقامی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستانی فوجیوں نے اب تک ایک سو سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لیا ہے اور فوجی کیمپوں میں انہیں بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں دکھایا جا سکتا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کے تشدد سے متعدد افراد بے ہوش زمین پہ پڑے ہوئے ہیں اور ہندوستانی فوجی ان زخمیوں کو برہنہ کر کے ان کے زخموں پہ مرچیں چھڑک رہے ہیں۔
راجوری کے نواحی علاقے میں دو روز قبل کشمیری فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی فوج کی دو گاڑیوں کونشانہ بنایا تھا جس میں5ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔ علاقے میں فریڈم فائٹرز کی موجودگی سے ہندوستانی فوجی شدید خوف کا شکار ہیں اور اپنا غصہ ارد گرد کے دیہاتوں میں رہنے والوں پہ بدترین ظلم و تشدد کرتے ہوئے نکال رہے ہیں۔
ہندوستانی فوجیوں کے تشدد کی وڈیو کا لنک
https://twitter.com/ashoswai/status/1738512180197175466


واپس کریں