دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت پاکستان قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے کشمیریوں نوجوانوں پر تشدد کا معاملہ سیکورٹی کونسل اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے، راجہ فاروق حیدر
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے، مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو برہنہ کرکے انکے جسموں پر مرچیں ڈالنا اور شہیدوں کی میتوں کے گلے کاٹنا انسانیت کی بدترین توہین ہے جو صبح شام مقبوضہ کشمیر میں ہورہی ہے، حکومت پاکستان قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں نوجوانوں پر بہمیانہ تشدد کے معاملے کو سیکورٹی کونسل اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے، ہندوستانی فورسز کشمیری نوجوانوں کے جسموں کے نازک حصوں پر مرچیں چھڑک کر انکے گلے کاٹ رہی ہے اگر حکومت پاکستان اسوقت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریگی تو مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوگی، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں پر تشدد کی حالیہ ویڈیوز سامنے آنے پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جس طرح کشمیری نوجوانوں پر تشدد کیا جارہا ہے انسانی تاریخ میں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی، شہید کشمیر ی نوجوانوں کی میتوں کی بے حرمتی اور انکے گلے کاٹے جاریے ہیں جسکا سلامتی کونسل کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور حکومت پاکستان کو اس مسئلے کو سلامتی کونسل لیکر جانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ میں انسان ہیں جس طرح کشمیری نوجوانوں کو برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا گیا ہے اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کو نوٹس لیکر ہندوستان کے خلاف کارروائی کی سفارش کرنی چاہیے۔
واپس کریں