دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی مظالم دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیرخزانہ عبدالماجد
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 28 دسمبر 2023۔ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ کو ناکام بنایا۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا دے رہا ہے۔بھارت نے غیر قانونی طور پر قوانین میں ترامیم کیں اور غیر کشمیریوں کو ریاستی شہریت، زمینیں اور جائیدادیں خریدنے کی اجازت دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے. بھارت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ارٹیکل 370اور 35Aکو منسوخ کرنے کے بعد بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ کے خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ مسلہ کشمیرسلامتی کونسل سے منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہی حل ہوگا۔۔ پاک فوج کی ریاست جموں و کشمیر کے لیے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بھارت خواب دیکھنا چھوڑ دے مقبوضہ کشمیر کے ایک انچ پر بھی بھارت کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بھارتی بری فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے خوفناک ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردئیے ہیں۔ بھارت نے آئینی ترامیم کی جارحیت کے بعد اب نوجوانوں کو ٹارچر سیلز میں بدترین افریت اور ظلم کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسیاں نوجواں کو ٹارچرسیلز میں قتل کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ پاک فوج کے آرمی چیف سیدعاصم منیر نے بھی دورہ امریکہ کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیرپر پاکستان کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔ انھوں نے کہا کہ سپہ سالار سید عاصم منیر کی جانب سے مسلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانے پرپاک فوج اور بلخصوص آرمی چیف سید عاصم منیر کے شکر گزارہیں۔ انھوں نے واضع کیا کہ کشمیر کے ایک انچ پر بھی بھارت کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ہندوتوا ایجنڈے کو نیست و نابود کریں گے۔ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدیوں جیسے گھنائونے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔ بھارت کے یہ جنگی جرائم بھارت کے گلے کا طوق بنیں گے۔ انھوں نے واضع کیا وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے عملی کردار ادا کرے گی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔ انھوں نے افواج پاکستان کی دفاع وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ریاستی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے جنگی جرائم کا نوٹس لیے ہوئے بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

واپس کریں