دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پسند سیاسی تنظیم تحریک حریت پہ بھی پابندی عائید کر دی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی مزید ایک آزادی پسند سیاسی تنظیم تحریک حریت کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پہ پابندی عائید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہندوستانی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایک اور تنظیم 'تحریک حریت' کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت 'غیر قانونی تنظیم' قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ اور دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کسی بھی فرد یا تنظیم کی ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے اقدامات کو ناکام بنایا جائے گا۔
ہندوستانی حکومت نے چند روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر کی ایک اور آزادی پسند سیاسی تنظیم مسلم لیگ جموں وکشمیر کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پہ پابندی کا اعلان کیا تھا ۔ مسلم لیگ جموں و کشمیر کے سربراہ معروف آزادی پسند رہنما مسرت عالم ہیں جو گزشتہ کئی سال سے ہندوستانی جیل میں قید ہیں۔
واپس کریں